واشنگٹن ، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنٹا گن شام میں داخل ہونے والی ترک فوج کی معاونت کے لیے اپنی ایلیٹ فورس تعینات کرے گا۔خبر رساں اداریایسوسی اییٹڈ پریس نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک ذمہ دار ذریعے کا بیان نقل کیا ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ طے پائے معاہدے کیتحت پنٹا گن جلد ہی بغیر پائلٹ ڈرون طیارے بھی شام بھیجے گا۔ اس کے علاوہ شام میں امریکی انٹیلی جنس ماہرین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شام میں جنگ بندی 7دن تک برقرار رہتی ہے اور محاصرہ زدہ علاقوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہیں، تو امریکہ اور روس، داعش اور جفش جیسے گروپوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے حکمت عملی طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شام میں داعش کو شکست دینے کے لیے امریکہ روس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے لیے دنیا کے دوسرے خطوں سے جنگی سامان شام منتقل کرے گا۔